۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الإمام أمير المؤمنين (ع)

حوزہ / محترمہ محمدلو نے کہا: مولٰی الموحدین علیہ السلام کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی اور وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے یہ شرف حاصل کیا اور یہ چیز رب العالمین کے مولٰی الموحدین علیہ السلام سے خاص محبت کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی کے ساتھ گفتگو میں حوزہ علمیہ خواہران آذربائیجان کی استاد محترمہ وحیدہ محمدلو نے امیر المومنین علی علیہ السلام کے ذکر اور ان کی یاد کو عبادت قرار دیتے ہوئے کہا: ایک روایت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "ذِکْرُ عَلِیٍ‏ عِبَادَةٌ" یعنی علی کا ذکر عبادت ہے اور مولٰی الموحدین علیہ السلام کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی اور وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے یہ شرف حاصل کیا اور یہ چیز رب العالمین کے مولٰی الموحدین علیہ السلام سے خاص محبت کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں پرورش پانا خانہ کعبہ میں متولد ہونے والے اس بچے پر خداوند کریم کی خصوصی توجہ کی ایک اور نشانی ہے اور امیر المومنین علی علیہ السلام 10 سال کی عمر میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانے والے پہلے شخص تھے۔

حوزہ علمیہ خواهران آذربائیجان کی استاد نے کہا: کائنات کی بہترین خاتون یعنی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے ازدواج اور بہترین اولاد کا ہونا بھی آپ علیہ السلام کے عظیم افتخارات میں سے ہے اور قرآن کریم کی بہت ساری آیات جیسے تطهیر، مودت، اطعام، نجوا، علم الکتاب، مباهله، ولایت، اولی الامر، تبلیغ و اکمال وغیرہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے بہترین بندے کے طور پر بیان فرمایا ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کی تقریباً 300 آیات مولا امیر علیہ السلام کی شان میں وارد ہوئی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .